? What is blogging
بلاگنگ کیا ہے ؟
آپ میں سے کئی انٹر نیٹ صارفین نے بلاگنگ (Blogging)کے بارے میں سنا تو ہو گا لیکن کم ہی یہ جانتے ہیں کہ بلاگ کیا ہوتا ہے ،اور کیسے کام کرتے ہیں۔
انفار میشن ٹیکنا لوجی کے اس جدید دور میں بلاگنگ کی اہمیت بہت بڑھ گئی ہے،اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہے کے دنیا میں آج بھی کسی بھی قسم کی معلومات حاصل کرنے کے لئے ،اور اپنے پاس موجود معلومات دوسروں تک شیئر کرنے کے لیے ،بلاگنگ(Blogging) کو ہی تر جیح دی جا تی ہے،اس لیے صارفین اس بارے میں جاننا چا ہتے ہیں ۔
what is blogging And How Its Work? (Urdu) |
(Blogg)بلاگ ایک میگزین کے جیسی ویب سائٹ ( Web site)ہوتی ہے ،جہاں پرنٹ میڈیا اور الیکٹرونک میڈیا جیسا ہر قسم کا مواد یعنی تحریر یں ،تصویریں،اور ویڈیوز عام صارفین کے ساتھ شیئر کی جاتی ہیں۔
بلاگنگ کا آغاز 1990کی دہائی میں ہوا جب ایک کالج سٹوڈنٹ نے اپنی زندگی کے تجربات پر لکھی ہوئی ذاتی ڈائری کو ایک ویب سائٹ کے ذریعےآن لائن شئیر کیا،اس کے بعد دیگر لوگوں نے بھی اپنی رائےاورمعلومات آن لائن شیئرکیں اور یوں اپنے تحریری موادکو دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے کا رجحان بنتا چلا گیا۔
How many types of blogging
بلاگنگ کتنے قِسم کی ہوتی ہے؟
بلاگنگ کے مو ضو عا ت کی با ت کی جا ئے تو اس کی فہرست بہت طویل ہے ،مختِصراً کہاجا ئے توکسی بھی ایسی معلومات ،تجزیات ،تجربات اور ترکیبات ،پر بلاگ بنا ئے جاتے ہیں جسے صارفین جاننا چاہتے ہوں یا بات کرنا چاہتے ہوں،اور اِقسام کی بات کریں تو تما م مو ضو عا ت کو دو اِقسام کی فہرست میں ترتیب دیا جا سکتا ہے۔
٭ذاتی یا معلو ماتی بلاگنگ ( Personal & informational blogging)
٭پرو فیشنل بلاگنگ(professional blogging)
1:ذاتی یا معلو ماتی بلاگ
ذاتی یا معلوماتی بلاگر ، وہ ہو تے ہیں جن کے پاس صارفین کو بتانے کے لئے کوئی معلومات ،کہا نی ،تجزیہ ،یا تجربہ ہو تا ہے ،یہ اپنے با رے میں یا دوسروں کے بارے میں رائے کا اظہار کرتے ہیں،انہیں
پیسہ کمانے سے کوئی غرض نہیں ہے، یہ بلا گر بس صار فین کے ساتھ اپنے تجربات اور تجزیات کو شیئر کرنا چا ہتے ہیں ،
کیو نکہ کچھ لوگوں کے لئے بلاگنگ اپنے اندر کا غبار(بھڑاس) نکا لنے کا ذریعہ ہوتی ہے۔
ذاتی یا معلو ماتی بلاگز کے موضوعات:-
٭ فیشن اینڈ بیوٹی ٹپس
٭ٹریولنگ
٭کو کنگ
٭ایڈیٹوریل
٭انفارمیشن
٭ ایکسپیر ئینس
٭ناولسٹ
٭فکشن رائٹر
ذاتی یا معلوما تی بلاگرز اس طرح کا مواد اپنے بلاگ پر شیئر کرتےہیں۔
2:پروفیشنل بلاگ
پروفیشنل بلاگرز آن لا ئن ارننگ یا انٹر نیٹ سے پیسہ کما نے کے لیے بلاگنگ کرتے ہیں،پروفیشنل بلاگر کے لئے یہ ایک کارو بار کی طرح ہے،
یہ بلا گرز اپنی ویب سا ئٹس پر مختلف لوگو ں کے پرو ڈکٹس کی پرو موشن کرتے اور ان کے اشتہا ر چلاتے ہیں،اور خریداری کے لیے اپنے صارفین کے ساتھ ان پرو ڈکٹس کے لِنک شیئر کرتے ہیں۔
پروفیشنل بلاگز کے مو ضو عات
٭بینرز
٭ ایفی لی ایٹ لنکس
٭ رائٹنگ اینڈ سیل ای بکس
٭آن لائن کورسز
٭ کو چنگ
٭کنسلٹنٹ
٭ ایفی لی ایٹ کونٹنٹ رائٹنگ
ان اقدامات سے وہ اپنے اخراجات پورے کرتے ہیں،
اکثر صارفین یہ جاننا چا ہتے ہیں کہ بلاگ اور ویب سائٹ میں کیا فرق ہے؟
تو آسان لفظوں میں اس کا جواب یہ ہے کہ ویب سائٹ کو ضرورت کے تحت ہی کبھی کبھار اَپ ڈیٹ کیا جاتا ہے ،جبکہ بلاگ پر تقریباً روزانہ ہی کام کرنے کی ضرورت رہتی ہے،کیونکہ آپ اپنے سامعین کو روزانہ کی بنیاد پر با خبر رکھتے ہیں۔
اب اگر آپ یہ سوچ رہے ہیں کہ کوئی آپ کے بلاگ پر کیوں آئیگا،تو پہلے آپ اس بات کا جائزہ لیں کہ آپ کے پاس اُسے دینے کے لیے کیا ہے؟کیا آپ کے پاس اس کے سوال کا جواب ہے؟
ایسا نہیں ہے کہ بلاگنگ(Blogging) مشکل کام ہےپر ایسا بھی نہیں ہے کہ آپ کچھ بھی غیر مصدِقہ تحریریں یا مواد شیئر کردیں۔
کسی بھی کام میں کامیاب ہو نے کے لئے اچھی تیاری اور مکمل منصو بہ بندی کی ضرورت ہو تی ہے،بلکل اسی طرح اگر آپ کسی بھی مو ضو ع پر کوئی تحریر لکھ رہے ہیں تو آپ کو اس پر گہری تحقیق کرنی ہوگی،تاکہ آپ اپنے بلاگ ریڈر کو اس موضوع پر اچھی طرح سے طریقہ کار یا نفع اور نقصان کے بارے میں معلو مات فراہم کر کے قائل کر سکیں۔
یہ کس طرح کام کرتا ہے؟
1 :پہلے آپ وہ مو ضو ع سلیکٹ کرتے ہیں جس مو ضوع پر آپ تحریر لکھنا چا ہتے ہیں۔
2 .پھر آپ سلیکٹڈ مو ضو ع پر ایک اچھا اور تفصیلی مضمون لکھ کر اسے ایک پوسٹ کی شکل میں اپنے بلاگ پر سب کے لیے شیئر کر دیتے ہیں۔
یہا ں ایک بات کا جاننا بہت ضروری ہےاگر آپ انٹر نیٹ پر پہلے سے مو جود کسی اور کی بلاگ سا ئٹ سے کسی بھی قسم کا مواد(Content) یا پوسٹ ،کاپی کریں گے تو گوگل آپ کی سائٹ کو رینک نہیں کرے گا، کیو نکہ یہ کام گوگل کی پا لیسی کی خلاف ہے۔
بلاگ ریڈر میری لکھی ہو ئی پوسٹ تک کیسے پہنچے گا؟
1. جب بھی کوئی بلاگ ریڈر اس مو ضو ع کے حوالے سے گوگل سرچ بار میں اپنا سوال لکھے گا تو وہ اپنے سوال کا جواب ڈھونڈتا ہوا ،ا آپکی بلا گ پوسٹ تک پہنچ جا ئیگا۔
2.یہ اس بات پر بھی منحصر ہے کہ آپ نے اپنی پوسٹ کوکتنا اچھا ،تفصیلی،اور تحقیقی لکھا ہے۔
اس کے علاوہ اپنے بلاگ سائٹ یا بلاگ پوسٹ کو گوگل سرچ رزلٹ میں پہلے پیج پر لا نےاور اس کی رینکنگ کو بہتر بنانے کے لیے ایس ای او (SEO) یعنی سرچ انجن آ پٹیما ئز یشن کی ضرورت ہو تی ہے ۔
ایس ای او (SEO) کیا ہے؟
یہ بلاگ سا ئٹ یا بلاگ پوسٹ کی ایڈ وانس سیٹنگ ہوتی ہے جس سے گوگل آپ کی سا ئٹ کو جلدی سرچ کر لیتا ہے۔
0 Comments