?What is Hosting/Web Hosting


ہوسٹنگ یا ویب ہوسٹنگ کیا ہے؟


اگر انٹر نیٹ اور انٹر نیٹ پر موجود آپکی ویب سائٹ کے حوالے سے بات کی جارہی ہے تو ہوسٹنگ (Hosting)اور ویب ہو سٹنگ (Web Hosting)ایک ہی قسم کے دو نام ہیں،ہوسٹنگ کی مثا ل ایک گھر جیسی ہو سکتی ہے،ایک گھر جس میں ہم اپنا سا ما ن رکھتے ہیں اور بوقت ضرورت استمعال کر لیتے ہیں، اسکی ایک اورمثا ل یہ ہےکہ ہمیں اپنے کمپیو ٹر میں ڈیٹا (Data)رکھنے کے لئےایک جگہ کی ضرورت ہوتی ہےاور ہم اپنے کمپیوٹر کا تمام ڈیٹا کمپیوٹر کی ہا رڈ ڈرائیو (Hard Drive)یا ہارڈ ڈسک (Hard Disk)میں رکھتے ہیں،اسی طرح جب کوئی ویب سائٹ بنا ئی جاتی ہے تو اسے انٹر نیٹ پر فعال (Active)رکھنے کے لیے ہو سٹنگ کی ضرورت ہو تی ہے، تاکہ انٹر نیٹ پر موجود تمام صارفین(Visiters) کے لئے ویب سائٹ تک رسائی ممکن بنائی جاسکے۔
?What is Hosting/Web Hosting
What is web hosting/web hosting?


جہاں آپ کی ویب سائٹ کو ہو سٹنگ کی سہولت دی جاتی ہے، ان بڑے اَعلیٰ طاقت والے کمپیوٹروں(Powerful Computers) کو ویب سرور(Web Server) کہا جاتا ہے, ویب سائٹ ہوسٹ کرنےوالی ایسی بہت سی کمپنیاں ہیں جو جسمانی(phsyicaly) طور پر ایک ہی جگہ پر کئی ویب سرور (Web Servers)رکھتی ہیں ، یا جسے کبھی کبھی ڈیٹا سینٹر(Data Centre) کہا جاتا ہے۔

ویب ہوسٹنگ فراہم کرنے والی کمپنیاں ویب سائٹ کے لیے جگہ(Space) کے علاوہ اور بہت سی خدما ت پیش کرتی ہیں جن میں ویب سائٹ بنانے کے سوفٹ ویئر (Web Developer) سیکیو رٹی (Security)،سپورٹ (Support)اور بینڈ وتھ(Bandwith) جیسی خدما ت شامل ہیں

ویب ہوسٹنگ ماہانہ اور سالانہ فیس کی بنیا د پر فراہم کی جا تی ہیں ۔

ویب ہوسٹنگ لینے سے پہلے اپنی ویب سا ئٹ کے حوالے سےچند با تو ں کا غور سے جائزہ لینا بہت ضروری ہے تاکہ آپ ویب ہو سٹنگ کے پیکج کا صحیح انتخاب کر سکیں۔

سب سے پہلے اس بات کا جائزہ لیں کے آپ کی ویب سائٹ کی قسم کیا ہے ، اگر آپ کوئی بلاگ ،ری ویوز،یا کسی کمپنی یا اس کے پروڈکٹ کے لئے تعارفی ویب سائٹ بنا رہے ہیں اور اس پر آنے والے صا رفین کی تعداد بھی کم ہے تو اس کے لئے زیادہ مہنگا ، پیکج لینے کی ضرورت نہیں ہے آپ سب سے شروعاتی پیکج سے بھی اپنی ویب سائٹ کوہوسٹ کر سکتے ہیں .

اس کے علا وہ ویب سائٹ پر ویڈیو ز ہیں جیسے عا م طور پرویڈیوز ڈاؤن لوڈنگ کے لیے سائٹس ہو تی ہیں یا ای کامرس ویب سائٹس جن پر آن لائن شاپنگ سٹور بنا ئے جاتے ہیں،ایسی ویب سائٹس کا سائز بھی بڑا ہو تا ہے اور ان پر آنے والے صارفین کی تعداد بھی زیا دہ ہو تی ہے اس طرح کی ویب سائٹس کے لیے اچھے ہو سٹنگ ،پیکج کی ضرورت ہو تی ہے تاکہ ویب سائٹ صحیح پرفارم (Perform) کرے اور آنے والے صارفین کو آسا نی سے رسائی (Access)حا صل ہو سکے۔

کسی بھی ویب ہو سٹنگ کمپنی سے آپ جس پیکج کا بھی انتخا ب کریں ،پیکج لینے سے پہلے ویب ہو سٹنگ کمپنی کی سا کھ کے بارے میں ضرور معلو مات حا صل کریں ،تاکہ کسی ایسی کمپنی کو جوائن کرنے سے بچ سکیں جس کی سروس تو اچھی نہیں ہے لیکن اپنی ہوسٹنگ کے بارے میں دعوے بڑے بڑے کرتی ہیں کیونکہ اگر آپ کی ہو سٹنگ سرور پر لو ڈ زیا دہ ہو ا تو آپ کی ویب سائٹ کے سکرین پر ظاہر ہونے کا دورانیہ بڑھ سکتا ہے ،اس طرح ویب سا ئٹ پر آنے والے صا رفین کی تعداد کم ہو تی چلی جائے گی جس کا سیدھا اثر آپ کے بزنس پر پڑیگا اور آپ اپنے کارو با ر سے خاطر خواہ فائدہ حا صل نہیں کر سکیں گے۔


ویب ہوسٹنگ کتنے اقسام کی ہو تی ہیں؟


ویب ہوسٹنگ چا ر اقسام کی ہو تی ہیں

1:شیئرڈ ہو سٹنگ(Shared hosting)

2:وی پی ایس(Virtual Private Server)

3:ڈیڈی کیٹڈہوسٹنگ(Dedicated hosting)

4:کلاؤڈ ہوسٹنگ(Cloud hosting)



1:شیئرڈ ہو سٹنگ(Shared hosting)


اس قسم کی ہوسٹنگ میں ایک سرورمیں موجود جگہ (Space)کو کئی لوگوں میں تقسیم کر کےاپنا ڈیٹا رکھنے کی سہولت دی جاتی ہے یہ ان ویب سا ئٹس کے ٹھیک رہتا ہے جن کی سائٹس پر ڈیٹا کم ہوتا ہے اور صا رفین (Visiters)کی تعداد بھی کم ہو تی ہے۔

2:وی پی ایس(Virtual Private Server)


ورچوئل پرائیویٹ سر ور والی ہوسٹنگ میں ایک سرور میں مو جو د جگہ (Space) کوکم یامخصوص لوگوں کی تعداد میں تقسیم کر کے ہو سٹنگ کے لئے فراہم کیا جا تا ہے، یہ ہوسٹنگ جن ویب سائٹس پر درمیا نے درجہ کا ڈیٹا اور صارفین کی تعداد بھی درمیا نے درجہ کی ہو تی ہے اس قسم کی ویب سائٹس کے لیے موزوں ہے،زیا دہ تر لو گ شرو عات میں اس پیکج پر اپنی ویب سائٹ کو ہوسٹ کرتے ہیں۔


3:ڈیڈی کیٹڈہوسٹنگ(Dedicated hosting)


ڈیڈی کیٹڈ یا وقف ہوسٹنگ بڑ ی ویب سائٹس کے لیے ہو تی ہیں کیونکہ ان سائٹس پر ڈیٹا زیا دہ ہو تا ہے اور صا رفین کی تعداد بھی کا فی زیا دہ ہو تی ہے اس میں مکمل سرور ایک ویب سائٹ کے لیے مختص کر دیا جا تا ہے، یہ ہوسٹنگ آرگنائزیشن اور بڑے کا رو با ر والے حضرات کے لئے موزوں ہے۔

4:کلاؤڈ ہوسٹنگ(Cloud hosting)


جب بھی کسی کمپنی سے ہوسٹنگ سروس لی جا تی ہے تو یہ اس کمپنی پر منحصر ہو تاہے کے وہ آپ کی ویب سا ئٹ کو کس سرور پر ہوسٹ کرتا ہے ،اور آپ کی ویب سا ئٹ اسی ایک سرور پر ہو سٹ رہتی ہے،اگر کسی وجہ سے اس سرور کا لنک ڈاؤن ہو جا تا ہے تو آپکی ویب سائٹ کا لنک بھی ڈاؤن ہو جا ئیگا ،جبکہ کلاؤڈ ہو سٹنگ (Cloud hosting) میں ایسا نہیں ہے ۔

کلاؤڈ ہوسٹنگ میں آپ کی ویب سائٹ اور اس کا ڈیٹا ایک سے زیا دہ سر ور(Multiple Servers) پر ہو تا ہے ،جس کا فائدہ یہ ہو تا ہے کہ اگر ایک سرور پر لوڈ زیا دہ ہے یا کسی بھی وجہ سے سرور کا لنک ڈاؤن ہو جائےتو دوسرا ،سرور آپ کی ویب سائٹ کا لنک ڈاؤن(Downlink) نہیں ہو نے دیتا اور صا رفین بھی پر یشا نی سے بچ جا تے ہیں۔

بڑی بڑی نا می گرامی ویب سائٹس کلاؤڈ ہو سٹنگ کا استمعال کرتی ہیں جیسے فیس بک،ایمیزون،گوگل،انسٹا گرام ،ٹوئٹر وغیرہ