What is Kindle?
کنڈل (Kindle)کیا ہے ؟اور کس لئے استمعال ہو تا ہے؟
جب بھی ایمیزون یا ایمیزون (Amazon)سے متعلقہ ویب سائٹس کا وزٹ کریں تو کنڈل (Kindle)یا کنڈل ای بکس کے حوالے سے کچھ نہ کچھ ضرور دیکھنے میں آتا ہے,زیا دہ تر لوگ کنڈل کو ای بکس کی کوئی قسم سمجھتے ہیں ،جبکہ ایسا نہیں ہے .
کنڈل ایک ڈیوا ئس ہے جسے خا ص طور پر ای بک ریڈنگ کے لیے ڈیزائن کر کے بنا یاگیا ہے اور دنیا میں بک ریڈرز اسے بہت پسند کرتے ہیں,جس کی مدد سے آپ کہیں بھی کتابیں ،میگزین، اخبارات اور بلاگ پڑھ سکتے ہیں آپ اپنی پسندیدہ کتابوں کے میگزین اخبارات اور بلاگز کو طرح تلاش کر سکتے ہیں.
کنڈل کو سب سے پہلے 2007 میں ایمیزون ڈاٹ کام کے ذریعے پڑھنے کے ایک نئے انداز کے طور پر جاری کیا گیا تھا کتابیں ، رسائل ، اخبارات اور دیگر تحریری مواد۔ کنڈل میں ایک ڈسپلے ٹیکنالوجی کا استعمال کیا جاتا ہے جسے الیکٹرانک پیپر (Electronic paper)کہتے ہیں، اس کی کلر اسکرین آپ کی آنکھوں پر زیا دہ اثر انداز نہیں ہو تی ہے کیونکہ کنڈل میں ایک الیکٹرانک پیپر ڈسپلے استعمال ہوتا ہے جو اس کو خاص بنا تا ہے۔
اس کے سکرین ڈسپلے میں بیک لائٹنگ کا استعمال نہیں ہوتا ہے جس وجہ سے اسے کاغذ کی طرح دھوپ میں بھی پڑھنا بہت ہی آسان ہے ،آ پ چاہے کمرے میں ہیں یا باہرکسی جگہ دھوپ وغیرہ میں اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑتا کیو نکہ اسے ہر قسم کے ماحول کے حساب سے ڈیزا ئن کیا گیا ہے، اسکی تیز اسکرین جوامیج تیار کرتی ہے وہ کاغذ پر چھپی ہوئی ٹیکسٹ سے ملتی جلتی ہے۔
کنڈل کو آپ کہیں بھی آفس ،پکنک،سفر میں اپنے ساتھ لے جا سکتے ہیں کیونکہ اس کا سائز چھو ٹے ٹیبلٹ جتنا ہے اور زیا دہ وزنی بھی نہیں ہے اس کا سائز چھ انچ کا ہو تا ہے،اسے استمعا ل میں آ سا ن بنا نے کے لیے اس کے ڈ یزائن پر بہت محنت کی گئی ہے ۔
ای بکس (EBooks)کے صفحا ت کو پلٹنے کے لئے اس میں دائیں اور بائیں جانے کے لئے دونوں بٹن علحیدہ سے دئیے گئے ہیں اور سکرو ل وہیل (Scroll wheel)کی مد د سے آپ صفحات کو اوپر یا نیچے بھی کر سکتے ہیں،اس میں چھ قسم کے فونٹ (Fonts)آپشن مو جو د ہیں اور آ پ چا ہیں تو ای بکس کو آ سانی سے پڑ ھنے کے لیے اس کے ٹیکسٹ سا ئز کو اپنی مرضی سے ایڈ جسٹ کر سکتے ہیں۔
اس کے علا وہ اس میں انٹر نیٹ براؤزر کی سہولت بھی مو جو د ہے کیونکہ کہ یہ وائر لیس ڈیوائس (Wireless device)ہے جس کی مدد سے آپ جب چاہیں اپنی پسند کی ای بکس ،میگزین،بلا گز وغیرہ تلا ش کر کے پڑھ سکتے ہیں اور انہیں ڈاؤن لو ڈ بھی کر سکتے ہیں ،اصل کنڈل میں 200 سے زیادہ الیکٹرانک کتابیں ، یا ای بکس ،میگزین اور بلاگز اسٹور کی جاسکتی ہیں ،
ایسا نہیں ہے کہ کنڈل ای بک ریڈ نگ ڈیوائس سے پہلے ما رکیٹ میں کوئی اور ڈیوائس مو جو د نہیں تھی جو ای بک ریڈنگ (Ebook reading)کے لئے استمعال ہو سکے۔
1990 کی دہا ئی کے آخر میں جب پہلی ای بک لاؤنج کی گئی تو اس وقت ای بکس کو پڑھنے کے لئے پی ڈی اے(PDA) یعنی پر سنل ڈیجیٹل اسسٹنٹ ڈیوائس کا استمعا ل ہو تا تھا ،چونکہ اس وقت ای بکس پڑھنے کا اتنا رجحا ن نہیں تھا اس لئے پی ڈی اے کا استمعال ای بکس ریڈر ڈیوا ئس کے طور پر بھی بہت کم دیکھنے میں آتا تھا ، کنڈل ای بک ریڈ نگ ڈیوائس سے کچھ وقت قبل سو نی کارپوریشن سمیت کئی کمپنیوں نے اپنی ای بک ریڈ نگ ڈیوائس مار کیٹ میں لا ؤنج کی تھی مگر ای بک ریڈ نگ ڈیوائسز میں محدود آپشنز اور ان ڈیوائسز کےحوالے سےصحیح ما رکیٹنگ نہ ہو نے کی وجہ سے ان ای بک ریڈ نگ ڈیوائسز کو خاص پزیرا ئی نہ مل سکی۔
جس چیز نے کنڈل ای بک ریڈ نگ ڈیوائس کو دوسری ای بک ریڈ نگ ڈیوائسزسے مختلف بنا دیا اس میں ایمیزون ڈاٹ کام (Amazon.com)کی مارکیٹنگ کی طاقت علا وہ ڈیو ائس میں موجود نئے اور امیزنگ فیچرز تھے۔
کنڈل ای بک ریڈ نگ ڈیوائس کے لئے الیکٹرانک کتب کے ساتھ ساتھ بہت سے اخبارات ، رسائل ، اور بلاگوں کا وسیع تر انتخاب دستیاب ہے، ڈیوائس کی وائرلیس صلاحیت صارفین کو کسی بھی وقت مواد خریدنے اور پڑھنے کے قابل بناتی ہے۔
جس وقت کنڈل ای بک ریڈ نگ ڈیوائس کو یونا ئٹڈ سٹیٹ (United states)کی ما رکیٹ میں پہلی با ر فروخت کے لئے پیش کیا گیا تو اس کی قیمت کے حوالے سےکافی شکوک و شبہات کا ااظہا ر کیا جا رہا تھا کیونکہ اس وقت کنڈل ای بک ریڈ نگ ڈیوائس کی قیمت 399 ڈالر رکھی گئی تھی ،لیکن اس ڈیو ائس کی خو بیو ں کی وجہ سے اسے بک ریڈرز میں بہت پسند کیا گیااور اس کا پہلا سٹاک فوراً ہی فرو خت ہو گیا ،مزید سٹاک کے لئے صا رفین کو ہفتوں اور مہینوں انتظا ر کرنا پڑتا تھا ۔
2007 میں کنڈل(Kindle) ای بک ریڈ نگ ڈیوائس کے مقا بلےمیں ایما زون ڈاٹ کام نےاپنا اپ ڈیٹ ورژن کنڈل 2 (Kindle 2)متعارف کرایا تھا ، جو کہ خصو صیا ت میں پہلے والے ورژن سے کا فی بہتر تھا ۔
کنڈل ای بک ریڈ نگ ڈیوائس 2 (Kindle ebooks reading device 2)،میں زیا دہ سٹوریج،شارپ سکرین ،لانگ بیٹری ٹائم، اور فاسٹ کنٹرول کے لئے جوائے سٹک فراہم کی گئی،اس کے علا وہ تقریبا 9،000 مصنفین کی نمائندگی کرنے والا ایک تجارتی گروپ ،اور تحریر کو آواز میں تبدیل کرنے کی صلا حیت کے حا مل والا سمارٹ ریڈر (Smart reader)متعا رف کروایا گیا جس کی مدد سے آڈیو بکس (Audio books)کو آسانی سے سنا جا سکتا ہے۔
کنڈل ، سمارٹ فون کی طرح کی ڈیوائس ہے اور اس کی وائر لیس کنکٹیویٹی بھی سما رٹ فون کی طرح ہی ہوتی ہے ،کیونکہ یہ ای بک ریڈ نگ ڈیوائس ہے اس لئے اس میں سمارٹ فون کے مقابلے میں محدود فیچرز کے آپشنز ہو تے ہیں۔
0 Comments